لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھر کے اندر دھماکے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقے غازی آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں گھرمیں زورداردھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔






















