افغانستان سے درآمد پر الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع کردی،وزارت تجارت نے مدت چودہ جون دوہزار پچیس تک بڑھانے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کےمطابق پاکستان اورافغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کیلئے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع دی گئی ہے،افغانستان سے بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
افغانستان سے درآمدات روپےمیں سیٹل کرنے کی آخری تاریخ پندرہ مئی دوہزار پچیس تھی۔ وزارت تجارت کے مطابق آخری تاریخ سے قبل شراکت داروں سےمشاورت کرکے تجاویز حکومت کو دینا تھیں۔مقررہ مدت کے دوران شراکت داروں کے ساتھ مشاورت مکمل نہیں ہوسکی۔ اب مدت چودہ جون دوہزار پچیس تک بڑھائی گئی ہے۔






















