آئندہ مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بیس فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے،جبکہ نئے بجٹ میں بی آئی ایس پی کیلئے سات سو سولہ ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ۔
دستاویزات کےمطابق جنوری 2026 سےکیش ٹرانسفرکفالت پروگرام کی رقم میں ایک ہزارروپےاضافہ ہوگا، سہہ ماہی وظیفہ ساڑھےتیرہ ہزارسےبڑھاکرساڑھےچودہ ہزارکیاجائے گا،مستحقین کےوظیفے میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ جاری رہے گا ۔
کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے،رواں مالی سال کے دوران اب تک سات لاکھ خاندانوں کو پروگرام میں شامل کیاجاچکا،مستحقین کو رقوم کی الیکٹرانک ادائیگی میں شفافیت کیلئے نئے بینک شامل ہیں،صارفین کو لامحدود ذرائع اوراکاؤنٹس ماڈل کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی،بجٹ میں صحت اور تعلیم کیلئے تین ہزار ایک سو چھپن ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔




















