سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔






















