عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدرحورالنساء پلیجو 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
ترجمان عوامی تحریک کے مطابق حورالنساء پلیجو سانس کی تکلیف کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں، نمازجنازہ آج شام 4:30 بجےمنگر خان پلیجو،جنگ شاہی میں ادا کی جائے گی،عوامی تحریک نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حورالنساء پلیجو سندھیانی تحریک کی بانی اراکین میں شامل تھیں،انہوں نے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا،کینال اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف بھی متحرک رہیں۔
انہوں نےانڈیا،فلپائن سمیت مختلف ممالک میں سندھ کی خواتین کی نمائندگی کی،حورالنساء پلیجو نے رسول بخش پلیجو کے انقلابی نظریے پر عمل کرتے ہوئے جدوجہد کی،عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی قیادت نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔






















