پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاربار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا تاہم بعد میں 100 انڈیکس مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 302 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا تاہم بعد ازاں اسٹاک ایکسچینج میں 120000پوائنٹس کی حدبحال ہوکر برقرارنہ رہ سکی۔
اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤکےبعد پہلے سیشن کا منفی اختتام ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 30 پوائنٹس گر کر 119932 پوائنٹس پر بند ہوا ہوا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں بجٹ سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ بتدریج مضبوط ہونے کی طرف جاتی نظر آرہی ہے، سرکلر ڈیٹ کے پیسے ملنے پر آئل اینڈ گیس سیکٹر مارکیٹ کو تیز کرے گا۔




















