مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 6700 روپے کم ہوکر 335200 روپے پر آ گئے ہیں۔،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 5745 روپے کی کمی سے 287379 روپے ہوگئے
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونا 67 ڈالر سستا ہو کر 3168 ڈالر پر آ گیا،گولڈ ڈیلر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین میں ٹیرف تنازعہ حل ہونےسے سونے کو ریورس گیئر لگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں 2300 روپے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس 23 ڈالر سستا ہوا۔





















