اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سات نومبر کو سماعت کرے گا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بینچ میں شامل ہو گئے۔
یاد رہے احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسوں میں ضمانت خارج کر دی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بحالی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ دو رکنی بینچ پہلے 6 کیسوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال کر چکا ہے۔