احمد پور شرقیہ میں مین ہول میں گر کر باپ اور بیٹا دونوں جاں بحق ہوگئے۔
احمد پور شرقیہ کےنواحی علاقہ موضع مڈ رشید بستی بھٹیاں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔جہاں60 سالہ باپ قاسم صفائی کرتے ہوئے مین ہول میں گرگیا،باپ کو بچانے کے 30 سالہ بیٹے آصف نے بھی مین ہول میں چھلانگ لگادی،باپ اور بیٹا مین ہول میں دھنسنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو نےباپ اوربیٹےکی لاش کو مین ہول سےنکال کرورثاء کےحوالے کر دیا،مرحوم آصف کےلواحقین میں 3 چھوٹے بچےاوربیوی شامل ہے،افسوسناک واقعہ پر علاقہ میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔





















