پاکستانی کمپنیز عالمی سرمایہ کاروں کے ریڈار پر آنا شروع ہوگئیں،مورگن اسٹینلے نے3 پاکستانی سیمنٹ کمپنیز کو فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرلیا۔
مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل نےپاکستانی کمپنیز کا مئی کا جائزہ جاری کردیا ہے،ایم ایس سی آئی ریویو کےمطابق فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی کمپنیزکی تعداد چھبیس ہوگئی ہے،چار پاکستانی کمپنیز کوفرنٹیئرمارکیٹ کے اسمال کیپ انڈیکس میں بھی جگہ مل گئی۔
فرنٹیئر مارکیٹ اسمال کیپ انڈیکس سےدو پاکستانی کمپنیز کو خارج بھی کیاگیا ہے،عالمی مالیاتی ادارے اورسرمایہ کارایکویٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئےمورگن اسٹینلے کو فالو کرتے ہیں۔




















