ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 بار آمنے سامنے آئیں، گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔
2011 میں نیوزی لینڈ نے آخری بار پاکستان کو ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں کیویز کو شکست دی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 7 میچز میں 3 جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 7 میچز میں 4 فتوحات کے ہمراہ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔
ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں 1983 سے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں، پاکستان نے 7 جبکہ نیوزی لینڈ نے محض 2 میچز جیت رکھے ہیں۔