سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کےآٹھ مقدمات میں پراسکیوشن سے دلائل اور ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسکیوشن نےمقدمات کاریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا پراسکیوٹر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کاعلم نہیں تھا جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث علم نہیں تھا۔
پراسکیوٹر نےاستدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت فراہم دے،شاہ محمود قریشی کے وکیل نےکہا کہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
بعدازاں عدالت نے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کوذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا، سماعت سولہ جون تک ملتوی کردی جبکہ چھ مقدمات میں سماعت 26 مئی تک ملتوی کی۔






















