لاہورمیں ڈاکٹر مومنہ سے مبینہ بینک ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، تفتیش کے دوران خاتون ڈاکٹرفراڈکے مقدمات میں ملوث پائی گئی۔
سوشل میڈیا پر دردناک کہانی سنا کر ہمدردیاں بٹورنے والی ڈاکٹر کے خلاف فراڈ کے دس سے زائد مقدمات درج ہیں۔غالب مارکیٹ لاہور میں بینک ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والی خاتون درجنوں شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہے۔
خاتون ڈاکٹر ساتھیوں سے ملکر ایک ہی زمین کا مختلف لوگوں سے بیعانہ لیتی۔ پولیس کے مطابق محترمہ اب تک متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرچکی ہیں۔خاتون ڈاکٹر کے خلاف لاہور ۔ ملتان ۔ گوجرانوالہ اور وہاڑی میں دس سے زائد مقدمات درج ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خاتون کے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ۔
پولیس نے متاثرین کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔