وزارت مذہبی امور نے نجی اسکیم کے عازمین حج کی آگاہی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے۔ پرائیویٹ حج اسکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا، ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔
ترجمان کے مطابق منظور شدہ منظمین کی فہرست اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کریں، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کی غیرمصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔
وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ منظمین بھی اپنے تصدیق شدہ کوٹے سے زائد بکنگ نہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے منظمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔






















