انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔






















