پاک افغان سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزضلع نوشکی سےملحقہ افغان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چترال، اپردیر، مردان، خیبر، مالاکنڈ میں زمین لرز اٹھی، سوات، مہمند اور دیگر شہروں میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ کی گہرائی 230 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن تھا۔






















