نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےنجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قانون کےاندررہتےہوئےتمام سیاسی جماعتوں کوجلسےجلوس کرنے کی اجازت ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن سےمتعلق عدالت کےفیصلے پرعملدرآمدکرائیں گےالیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملےگی مشاورت ضرورہوئی لیکن انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نےدی کسی جماعت کوجلسوں سےنہیں روکا،قانون کےدائرےمیں رہناہوگا۔
وزیراعظم کاکڑ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین افغان باشندےواپس جاکرویزالیکرآسکتے ہیںغیرقانونی مقیم افرادکونکالنےکامقصدان کوریگولیٹ کرنا ہےحکومت کسی غیرملکی باشندے کےکاروبارپرقبضہ نہیں کرےگی تارکین وطن کی واپسی پرجوآج برابھلاکہہ رہے ہیں کل تعریف کریں گےاتناکام کرکےجائیں گےآنےوالی حکومت نجکاری کرسکے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہےپریس کانفرنس کرنےکےبعد9مئی کےکیسزختم ہوگئےکئی لوگ ایسےبھی ہیں جومذمت کےباوجود کیسز بھگت رہے ہیں تفتیش کیلئے حراست اور زبردستی گمشدگی میں بہت فرق ہےآپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ سیکیورٹی ادارے پوچھ گچھ نہیں کرسکتےتفتیش کیلئےجنہیں اٹھایاجاتا ہےانہیں مسنگ پرسنز نہ کہیں۔
انوالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ورلڈکپ کےبعد کریں گےجولوگ جارہے ہیں ان کی عزت نفس اورواپسی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم نےلوگوں کو واپس بھیجنےکی پالیسی ایس ایچ اوزکی جیبیں بھرنےکےلیےنہیں لائی۔
انہوں نے کہا اگریہ قانونی طورپر آنا چاہیں تو آسکتےہیں واپس جانےوالوں کی جائیدادوں کو کوئی ضبط نہیں کررہاہےجوبچہ پیداہواہےاس کاایک کلیم بھی ہےبرتھ سرٹیفیکٹ ہےجوکوئی قانونی حق نہی رکھتےان کو جانےمیں پہل کرنی ہوگی جرائم میں جو بھی ملوث ہو ان کےخلاف کارروائی ہوگی نظام کوبہترکرنےکی کوشش کررہےہیں مسائل افغانستان اورہماری طرف سےبھی ہیں ہم ہمسائےہیں ہمیں گفتگو کرنی چاہیے طنز اورمزاح کرنےسےمعاملات حل نہیں ہوسکتےاگربامقصدبات چیت ہوتو اس کےبہتر زرلٹ نکل سکتے ہیں۔
وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کا مزید کہنا تھاکہ مختلف وسائل کےحوالےسےمختلف ممالک سےبات چیت چل رہی ہےبہت سارےلوگوں کو جانتاہوں جنہوں نے9مئی کی مذمت کی مگروہ اپنےلیگل چیلنجزکاسامنابھی کرررہےہیںلوگ ہمیں اپروچ کرتےہیں کہ ہماری مشکلات ابھی بھی ختم نہیں ہورہیںایک بارنام ایف آئی آرمیں آجائےتو جوڈیشل کارروائی کےبغیرختم ہوناناممکن ہے۔
انگران اویزاعظم کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کےبعدمیں سیاست میں ہی رہوں گاکسی بھی سیاسی جماعت کےبارےمیں رائےدیناقبل ازوقت اورجانبداری ہوگی اقتدارکےساتھ جس سیاسی جماعت سےمتعلق فیصلہ کروں تو وہ انصاف ہوگاہوسکتاہےمیں آزادنہ سیاست کروں ،پاب پارٹی سےمستفیٰ ہوچکاہوں۔