تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جانے والے اسد قیصر کو گرفتاری کے بعد تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
سینئر سیاستدان کو اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے حراست میں لیا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلئے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام تھا۔
کے پی اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ تھانہ بنی گالہ منتقل کیا، اینٹی کرپشن اہلکاروں نے پولیس کو باقاعدہ آمد اور روانگی کا اندراج بھی کروایا۔