پاکستان کا موقف درست ثابت،بھارت کا جھوٹ بےنقاب،فالس فلیگ ڈرامے پر امریکا کا غیر جانبدارانہ مؤقف سامنے آگیا۔
امریکی ترجمان ٹم بروس نےکہا دونوں ممالک سےرابطےجاری ہیں، تنازع کا ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں،ہم انٹیلی جنس یاپیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے،ہمارے ردعمل سےمتعلق ریکارڈ موجود ہے،پاکستان پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔
سیاسی ماہرین کےمطابق امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا ۔ اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو وہ تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے,پاکستان کے مطالبے کو امریکا کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔






















