پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر23 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبرکے دوران پی ایس او کی منصوعات کی فروخت 0.63 ملین ٹن ریکارڈکی گئی جو اس سے پچھلے مہینے ستمبرکے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں پی ایس اوکے 0.51 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس او کی منصوعات کی فروخت 2.54 ملین ٹن ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 3.21ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس اوکے پٹرول کی 1.13 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.10ملین ٹن اورفرنس آئل کی 0.09 ملین ٹن فروخت ریکارڈکی گئی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 1.11ملین ٹن پٹرول،1.13 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور0.76 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔