سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔
ماری انرجیز کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کو لکھے گئے خط کے مطابق گیس سوہوون سجاول بلاک کے کنویں سے دریافت ہوئی، کنویں سے 30 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہورہی ہے۔
انرجی ماہرین کے مطابق سجاول بلاک تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے زرخیز ضلع ہے، گیس سوئی سدرن کےسسٹم میں شامل کی جارہی ہے۔




















