لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ۔
حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں جو کہ آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب مدینہ سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک پرواز کو کراچی ڈائیورٹ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز بھی تاخیر کا شکار ہونے کے باعث کراچی منتقل کر دی گئی۔
لاہور آنے والی ایک پرواز جو تاخیر کے باعث صبح 4:15 پر لینڈ کرنے والی تھی بھی متاثر ہوئی ہے۔






















