کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول وکٹوریہ اسپتال کا دورہ کیا ہے۔
ایم ایس اور کمانڈنگ آفیسرسی ایم ایچ بہاولپور بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے، کور کمانڈربہاولپور کی بھارتی بزدلانہ حملے میں زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی،کور کمانڈر بہاولپور نے زخمیوں کی خیریت بھی دریافت کی۔
کورکمانڈر نے ڈاکٹروں اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو تمام ضروری طبی امداد فراہم کی جائے،
اسپتال میں موجود پُرجوش شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔






















