ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹانک اڈہ چوک پر دھماکا میں 6 افراد جاں بحق اور 22 سے زائد زخمی ہوگئے،ریکسیو ٹیموں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکہ اُس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی پاس سے گزر رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ مصروف ترین علاقے میں ہوا ہے،جہاں کافی حد تک رش ہوتا ہے۔
جائے وقوعہ پر جگہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے بعد قریبی گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے،جس کے بعد وہاں کھڑی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔