حکومتی ڈیڈلائن کے پیش نظر ملک بھر سے غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس اور رینجرز کی غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے لیے پیش قدمی و عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔کراچی میں سلطان آباد ہوسٹل حاجی کیمپ،امین ہاؤس بوائے سکاوٹ ہاسٹل اور جیکب آباد جم خانہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
3 نومبر تک ازخود انخلاء کے حوالے سے مسجدوں میں مسلسل اعلانات کیے جارہے ہیں،اب تک مجموعی طور پر 227 افراد جنمیں 7 خاندان بھی شامل ہیں ازخود بوائز ہوسٹل سلطان آباد کراچی میں منتقل ہو چکے ہیں۔
8 اکتوبر سے اب تک 617 خاندان اور 4208 غیر قانونی افراد کراچی و سندھ سے چمن کے راستے افغانستان جا چکے۔
غیر قانونی افغان باشندے ٹرانزٹ پوائنٹس میں پہنچنا شروع ہوگئے،ٹرانزٹ پوائنٹس میں خوراک،بستر اور میڈیکل سہولیات دستیاب ہیں، نادرا اور ایف آئی اے کے ویریفیکیش آفس بھی ٹرانزٹ پوائنٹس میں موجود ہیں۔
نادرا اور ایف آئی اے کے اہلکار مسلسل غیر قانونی افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں، ٹرانزٹ پوائنٹس میں موجود افغان باشندوں نے دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔