امریکی اداکار کرِس ایوانز نے پرتگالی اداکارہ ایلبا بیپتستا سے ایک نجی تقریب میں اچانک شادی کر لی۔
کرِس ایوانز اور ایلبا بیپتستا نے اچانک اپنی شادی کی خبر سے اپنے دوستوں اور فینز کو چونکا دیا ہے۔
ان کی شادی کی تقریب کیپ کوڈ، میسے چیوسٹس میں ہوئی جس میں چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے علاوہ بڑے بڑے ہالی ووڈ سٹارز نے بھی شرکت کی جن میں رابرٹ ڈاؤنی، سکارلٹ جوہاسن، ایملی بلنٹ، جوہن کریسنسکائی ،کرِس ہیمس ورتھ اور جرمی رینر شامل ہیں۔
شادی کی خبر ایلبا بیپتستا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی جس کے بعد نئے شادی شدہ جوڑے کومبارکدوں کے گلدستے پیش کئے جانے لگے۔
View this post on Instagram
کرِس اور ایلبا کی شادی کی خبر نے اس طرح چونکا دیا کہ کوئی یہ توقع نہیں کر رہا تھا کہ "دی کیپٹن امریکہ سٹار" اپنی شہرت کے اس مقام پر شادی کر سکتاہے۔
کرِس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں درست لڑکی کا انتظار تھا جو ان کی زندگی میں آئے اور وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔
کرِس اور ایلبا کی پہلی ملاقات یورپ میں ہوئی ، اس بارے میں بات کرتے ہوئے کرِس کہتے ہیں۔ " اسے آپ میری طرف سے پہلی نظر کی محبت سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ایلبا سے ملنے کے بعد میں اپنے اندر عجیب سی خوشی محسو کر رہاتھا"۔
، امریکی میڈیا کے مطابق کرِس اور ایلبا کا رشتہ بہت آہستہ آہستہ آگے بڑھا
سال 2021 میں کرِس اور ایلبا کی ملاقات کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا۔ ایلبا کے منفرد اور مثبت مزاج نے کرِس کو ایلبا کے قریب کر دیا کیوکہ ایلبا، ایک حسین، ذہین اور اچھے اخلاق کی انسان ہیں جو فلاحی کاموں میں خاصی سرگرم رہتی ہیں۔
امریکی میڈیا نے کرِس اور ایلبا کی جلد شادی کی فیصلے کی وجہ بھی ڈھونڈ نکالی ہے ۔ جس کے مطابق 42 سالہ کرِس کی خواہش ہے کہ وہ اپنی فیملی بنائیں، ان کا ایک پُرسکون گھر ہو جس میں ان کی بیوی اور بچے رہیں۔
کرِس کی بچوں کی خواہش نے انہیں جلد شادی کا فیصلہ کرنے میں مدد کی حالانکہ امریکی معاشرے میں شادی سے پہلے بچوں کی پیدائش پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا لیکن اس کے باوجودکرِس چاہتے تھے کہ ایلبا سے شادی کے بعدہی ان کے بچے ہوں۔