پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) نے ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پی ایس ایکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے اور 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعہ کو کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 53 ہزار 248 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اس سے قبل 100 انڈیکس 24 مئی 2017 کو بلند ترین سطح 53 ہزار127 کی سطح پر پہنچا تھا۔
انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے جائزہ مذاکرات میں پیش رفت کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 162 پوائنٹس سے بڑھ کر 52 ہزار 820 پوائنٹس پر پہنچا تھا۔
خیال رہے کہ جمعرات کو پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 52 ہزار 656 پر بند ہوا تھا۔