پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کیلئے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرلیا۔
عدالت نے استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ کنول شوزب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس اسی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
کنول شوزب نے درخواست وکیل محمد فیصل ملک کے ذریعے دائر کی ہے۔ مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ دو سال سے بیرون ملک موجود بیٹے سے ملاقات نہیں کر سکی۔ 18 مئی کو بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ ایک ماہ کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا۔ جج امجد علی شاہ پانچ مئی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔