مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا مقبول احمد طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
رانا مقبول مارچ 2018 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین اور دیگر کئی اہم کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحوم کے بیٹے کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ کہا رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹرین تھے۔ پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق انہوں نے بہترین قانون سازی کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی رانا مقبول کی وفات پر اظہار افسوس کیا، کہا مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
واضح رہے ہے کہ رانا مقبول احمد آئی جی سندھ کی عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں، لیگی رہنما طیارہ سازش کیس کے شریک ملزمان میں بھی شامل تھے۔