مقبوضہ کشمیر میں 2 کشمیری خواتین نے بھارتی صحافی کی خواہش اور کوشش کے مطابق کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا اورکہا کہ کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے۔
بھارتی صحافی نےکشمیری خواتین سے سوال کیا کہ کشمیر میں دہشتگرد حملہ ہوا، اس کا آپ کو پتہ ہے؟ ہم بھارت دیش واسی ہیں، ہم ایک ہیں،کشمیر ایک ہے۔اس پرکشمیری خواتین نے بھارتی صحافی کو جواب دیا کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں۔
کشمیر کے لوگ کشمیر کے ہیں اور بھارت کے لوگ بھارت کے بھارتی صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کشمیر بھارت میں ہے اور کشمیر بھارت کا ہے اور بھارت ماتا کی جے بولیے۔