پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا نمایاں تیزی کے ساتھ آغاز ہوا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس میں 2ہزار نو سو پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 903 پوائنٹس تک پہنچ گیا،مارکیٹ میں ایک لاکھ بارہ ہزار، ایک لاکھ تیرا ہزار اور ایک لاکھ چودہ ہزار کی تین حدیں بحال ہوگئی ہیں
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ گیارہ ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
امریکی مداخلت پر پاکستان کشیدگی میں کمی دیکھی جارہی ہے،مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے،انڈیاپاکستان ٹینشن سےبدھ کومارکیٹ میں تاریخ کی تیسری بڑی مندی ہوئی تھی۔