لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
اوپنر فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا اور سیم بلنگز نے 17 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ ڈیرل مچل 28 ، محمد نعیم 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز بنائے۔
اسلام آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر اور عماد وسیم نے 2- 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
210 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 121رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے مسلسل 5 میچز جیتنے کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یونائیٹڈ کی جانب سے اندریاس گاؤس 41 اور سلمان آغا 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے۔
لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور سکندر رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔