ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹر نیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان وزیرکی انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ 30 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی،پاکستانی باکسنگ سٹار کا مقابلہ جنوبی کورین حریف ینگ بن سے ہوگا۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نےاپنی انٹر نیشنل فائٹ کے لئے ٹرینگ شروع کردی۔
عثمان وزیر نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر اور سپورٹس منسٹر سے تعاون کی اپیل کی ہے۔