مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک کشمیری مسلمان خاتون نے بھارت کے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے، ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے۔ یہ سچ ہے۔ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں۔"
خاتون نے مزید کہا، "پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں"، جس پر ایک بھارتی ہندو شخص نے برملا اعتراف کیا کہ "یہ سوچ کی لڑائی ہے۔"
مذہبی سکالرز کا کہنا ہے کہ کشمیری خاتون کا یہ واضح اور پر اعتماد بیان دو قومی نظریہ کی سچائی اور جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے دلوں میں اسلام اور پاکستان کے لیے موجود غیر متزلزل محبت کا ثبوت ہے۔