مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق نے دوہزارچودہ میں نوازشریف حکومت کے خلاف ڈی چوک دھرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کر دیے ہیں۔
اعجاز الحق نے سما نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ریٹائرڈ شخصیات نے کہا مارچ کرتے ہوئے آگے جائیں گے ، آنسو گیس کی شیلنگ اور گولیاں چلیں گی ایک دو لوگ مریں گے تو ہم کامیاب ہو جائینگے ۔سربراہ مسلم لیگ ضیا کا کہناتھا کہ اُن ریٹائرڈ شخصیات نے کہا معاملات طے پا گئے ہیں اگلے دن حکومت چلی جائے گی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2014 میں نوازشریف کی حکومت کے خلاف 126 دن کا طویل دھرنا دیا تھا ۔جہاں معروف مذہبی شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی دھرنا دیا اور عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں سیاسی کزن بھی کہا۔