پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن ٹین کے 14 ویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدقابل تھیں جہاں لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنائے۔
لاہور کی جانب سے سکندر رضا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 ، فخر زمان 10 ، آصف علی 4 ، عبداللہ شفیق صفر، ڈیرل مچل 2 ، سیم بلنگز 9 اور راشد حسین 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے الزری جوزف نے 3 ، لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
جواب میں پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کر کے ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی۔
کپتان بابر اعظم 56 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ حسین طلعت نے 51 رنز اسکور کئے۔
لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔