بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج بھی کوئی ملاقات نہ کرسکا۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب ، شہناز خان ، روبینہ شاہین ، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی ، محمد احمد چھٹہ ، مریم کلثوم اور خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم اڈیالہ پہنچے تاہم کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنماء اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔
واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ کے پی حکومت مزمل اسلم نے کہا پارٹی کا معاشی ترجمان ہوں، بانی کو کے پی حکومت کی کارکردگی بتانا تھی، اگر بانی سے ملاقات نہیں کرنےدی جاتی تو اگلے بجٹ پر مشاورت مشکل ہوگی۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق وفاقی سطح پر لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد مشکل ہوگا ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز پر بانی کی ہدایات سے آگے ایک نکتہ بھی نہیں، پی ٹی آئی پر دباؤ ڈال کر مائنز اینڈ منرلز بل پاس نہیں کروایا جاسکتا۔






















