ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیموں میں پانی کے قابل استعمال ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 15 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ملک میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم ، دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تینوں دریاؤں میں مجموعی طور پر 20 ہزار 600 کیوسک کمی ہوئی۔
دریائے سندھ میں پانی کی آمد 38 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے، گزشتہ روز دریائے سندھ میں پانی کی آمد 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک تھا، دریائے سندھ کے پانی میں آج 6 ہزار 700 کیوسک کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، گزشتہ روز دریائے جہلم میں پانی کی آمد 49 ہزار 200 کیوسک تھی، دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں ں4400 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار900 کیوسک،اخراج 61 ہزار کیوسک ہے، گزشتہ روز چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 900 کیوسک تھی، دریائے چناب میں پانی کی آمد 14 ہزار500 کیوسک، اخراج 6 ہزار500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی کی آمد 24 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک تھی، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 9 ہزار 500 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں پانی کی آمد اوراخراج 25 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، تربیلا میں آج پانی کی سطح 1431.77 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 53 ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کی سطح 1126.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کی سطح 643.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
حکام کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 15 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔