پنجاب حکومت نے دوسرے سیمسٹر میں 3 سے کم سی جی پی اے (کمیولیٹیو گریڈ پوائنٹ ایوریج) لینے والے یونیورسٹی طلباء سے ہونہار اسکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، زرعی یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب حکومت نے ہونہار انڈر گریجویٹ اسکالر شپ سے متعلق اہم اعلان کردیا، اس پروگرام کے فیز ون کے طلبہ کیلئے دوسرے سیمسٹر میں 3 سی جی پی اے لازمی قرار دیدیا، 3 سی پی اے سے کم لینے والوں سے اسکالر شپ واپس لے لی جائے گی۔
فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے فنانس ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسکالر شپ جاری رکھنے کیلئے دوسرے سیمسٹر میں سی جی پی اے 3 تک لے جانا لازمی ہے، مقررہ سی جی پی اے حاصل نہ کرنیوالے طلبہ سے اسکالر شپ کی رقم واپس لی جائے گی۔