پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر ہفتے کو ہوگا۔
مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت جنرل کونسل کا اجلاس رائیونڈ میں منعقد ہوگا، جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منعقد ہوگا۔
قائدنوازشریف کی وطن واپسی کےبعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے، مسلم لیگ ن نے احسن اقبال جنرل سیکرٹری کی نگرانی میں پارٹی الیکشن سیل، پارلیمانی بورڈز بھی جلد تشکیل دے کا فیصلہ کیا۔
عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے ،پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
پارٹی منشور کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان کریں گے