پاکستان نے 60 ممالک کو معدنیات میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا غیرملکی سرمایہ کار مائنز اینڈ منرلز میں پیسہ لگائیں۔ کاروباری لاگت کم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کریں گے،وزیراعظم نے انویسٹر زکیلئے کاروباری لاگت کم کرنےکی بھی یقین دہانی کرائی۔ کہا غیرملکی سرمایہ کار مائنز اینڈ منرلز میں پیسہ لگائیں، کاروباری لاگت بھی کم کریں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین، امریکا، یورپ اورافریقا سے دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پرگامزن ہے،ٓئی ٹی اور اے آئی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمارے نوجوان ذہین، قابل اور بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، نوجوان خود کو جدید تکنیک اورپیشہ وارانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دن رات محنت اور مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شہباز شریف کے مطابق: ’ہم مشترکہ منصوبوں سے سب کو خوشحالی و ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی لیکن ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔