ایران کے علاقے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں میں سے 6 کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کردی گئی۔ جس میں سیاسی رہنماوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔
ایران کے علاقے سیستاں میں دہشت گردی کا شکار 6 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔
دو مقتولین جمشید اور خالد بھٹی کی نماز جنازہ احمد پور شرقیہ اوردلشاد، دانش، جعفر اور نعیم کی نماز جنازہ خانقاہ شریف میں ادا کردی گئی۔ مقتولین کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔






















