لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کے خلاف درخواست پر سرکاری وکیل کوجواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے لاہور کے سابق میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر ضلعی حکومتیں تحلیل کیں اور عدالت ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا حکم دے ۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے درخواست پر سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔