الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی سستی کرنے کی وفاق کی درخواست منظور کرلی گئی۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ الیکٹرک وہیکلز کے بینادی ٹیرف میں 21 روپے 98 پیسے کمی کردی گئی۔
الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے مقرر کردیا گیا ہے جبکہ بنیادی ٹیرف 45 روپے 55 پیسے سے کم کرکے 23 روپے 57 پیسے مقرر کیا گیا۔