خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
بنوں کے علاقہ کاشو پل پولیس چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی جسے اہلکاروں نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار فرہاد اور لطیف معمولی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر حملہ اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔