پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 نے پاکستان میں پائیدار معدنی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی نئی مثال قائم کردی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان ہوگیا۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور پراسیسنگ کو فروغ دینا ہے، دونوں ممالک کے درمیان یہ اہم اشتراک عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور مہارت کے تبادلے کے لیے راہیں ہموار کرے گا۔
پی پی ایل اور 'میٹسو' معدنی شعبے کے فروغ کے لیے اہم منصوبوں پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈیز اور منصوبہ بندی کریں گے، جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون اور اعلیٰ سطحی سہولت کاری سے قومی معدنی وسائل کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے کاوشیں جاری ہے، منرلز انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد کے بعد سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستان کے روشن معدنی مستقبل کے لیے سنگِ میل ہے۔