ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں پیر کو کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ شکاگو کی مارکیٹ میں حریف سویا آئل کی کمزوری ہے۔
برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون کی ترسیل کیلئے پام آئل کی قیمت میں 31 رنگٹ یا 0.74 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جون کیلئے سودے 4,181 رنگٹ (944.65 ڈالر) فی میٹرک ٹن رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے معاہدے میں 2.63 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔