معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل، جیمز اسٹون، انرجی سیکٹر میں صلاحیت بڑھانے جبکہ مائننگ سیکٹر میں بزنس کے نئے مواقع پیدا کرنے پر کام کررہی ہے۔
معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل، جیمز اسٹون، انرجی سیکٹر کی صلاحیت بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، اس وقت سرجیکل سیکٹر میں 5 ماڈل فیکٹریز بنائی جارہی ہیں، ایکسپورٹ پر مبنی نیشنل انڈسٹریل پالیسی پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نمک بنیادی ضرورت ہے لیکن اب اس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، اب پنک سالٹ رینیو ایبل انرجی اور کیمیکل میں بھی استعمال ہوتا ہے، آج کل پنک سالٹ لیمپس اور اسٹیچوز میں بھی استعمال ہورہا ہے۔
معاون خصوصی صنعت و پیداوار نے کہا کہ مائننگ سیکٹر میں بزنس کے نئے مواقع پیدا کرنے پر کام کیا جارہا ہے، بزنس بڑھانے کیلئے مائننگ سیکٹر کو فائنانس کریں گے۔
ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ گلوبل سپلائی چین میں پاکستان کا حصہ بڑھانا ہوگا، سالٹ مائننگ میں اضافے کی تمام کوششوں کو سراہیں گے۔