پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور نئے سیاسی سفر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
لاہور: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات.
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) October 31, 2023
غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان.
ملاقات میں سینیر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود.
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام… pic.twitter.com/2MdRya5tI0
ملاقات کے دوران غلام سرور خان کی جانب سے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔
غلام سرور خان آئندہ چند روز میں ٹیکسلا میں عوامی اجتماع میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔