ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے چوہدری پرویزالہیٰ کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ چوہدری پرویزالہیٰ کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ ڈی سی عرفان نواز میمن سے کہا کہ پرویز الہٰی کو مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو ایم پی او آرڈر معطل کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ چوہدری پرویزالہیٰ جیل میں ہونےکے باعث پیش نہ ہو سکے۔